اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران اور چھ عالمی طاقتیں جوہری مذاکرات کے دوران اپنے بعض اختلافات کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
منگل کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ فریقین کے درمیان کافی اختلافات تھے، تاہم اب یہ اختلافات کافی کم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق سمجھوتے کے لیے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی امید کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ نومبر 2013 میں جنیوا میں ہوئے عبوری جوہری معاہدے کے بعد سے فریقین حتمی معاہدے کے لیے مدنظر رکھی گئیں دو ڈیڈلائن میں ہدف تک پہچنے میں ناکام رہے تھے۔
ایران اور 5+1 گروپ پہلی مارچ تک حتمی جوہری معاہدے تک پہچنے کے لیے مذاکرات میں مصروف میں ہیں۔
در ایں اثنا، مذاکرات کے عمل سے واقفیت رکھنے والے دو سفارت کاروں نے منگل کے روز دعوی کیا کہ جوہری پروگرام سے متعلق سمجھوتے کے حصول کے لیے ایران اور امریکہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
.......
/169